19 ستمبر، 2025، 7:31 PM

سلامتی کونسل، ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد ناکام

سلامتی کونسل، ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد ناکام

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو جاری رکھنے سے متعلق قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 9 ارکان نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی توسیع کے حق میں ووٹ دینے کی بجائے مخالفت کی۔ صرف چار ارکان نے حمایت کی جبکہ دو نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔

مخالفت میں ووٹ ڈالنے والوں میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، یونان، ڈنمارک، سلووینیا، پاناما، سیرا لیون اور صومالیہ تھے جبکہ حمایت میں چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے ووٹ دیئے۔ جنوبی کوریا اور گیانا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

المیادین کے مطابق، جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کردہ مسودہ مسترد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال رہے گا اور ایران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا راستہ کھلا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی پابندیاں 28 ستمبر سے بحال ہوں گی۔

اسنیپ بیک میکانزم کے طریقہ کار اور عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایران پر پابندیوں کے خاتمے کو جاری رکھنے والی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔

فرانس پریس نے بھی خبر دی ہے کہ سلامتی کونسل نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے سے اتفاق کیا ہے۔

News ID 1935443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha