19 ستمبر، 2025، 1:46 PM

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے سے این پی ٹی کو شدید نقصان پہنچا، روس

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے سے این پی ٹی کو شدید نقصان پہنچا، روس

ویانا میں روس کے نمائندے نے عالمی جوہری ایجنسی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے نے این پی ٹی کو نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے نہ صرف بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہیں بلکہ یہ این پی ٹی پر شدید اثر ڈالا ہے۔

اولیانوف نے کہا کہ یہ حملے ایٹمی ایجنسی کے سیف گارڈ نظام اور ادارے کی قانونی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی صلاحیت پر بھی کاری ضرب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی جارحیت سے نہ صرف ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو نقصان پہنچے گا بلکہ بین الاقوامی معاہدوں اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

روس کے نمائندے نے ایٹمی ایجنسی کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ حملوں کے تین ماہ گزرنے کے باوجود ادارہ اب تک امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات پر اجتماعی اور واضح مؤقف اختیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اولیانوف نے زور دے کر کہا کہ اس خاموشی سے نہ صرف ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ این پی ٹی کے مقاصد بھی خطرے میں پڑجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اقدامات کرنے اور ایسے غیرقانونی حملوں کے خلاف واضح موقف اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جاسکے۔

News ID 1935432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha