19 ستمبر، 2025، 8:57 AM

اسنیپ بیک میکانزم، سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی

اسنیپ بیک میکانزم، سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اسنیپ بیک میکانزم کے بارے میں قرارداد منظور نہ ہوئی تو ایران پر پابندیاں دوبارہ عائد ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم پر مبنی قرارداد آج ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ مسودہ جمعرات کو ہی رکن ممالک میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد آج جمعہ کے دن ووٹنگ ہوگی۔ اگر قرارداد منظور نہ ہوئی تو سلامتی کونسل کی سابقہ پابندیاں ازخود 27 ستمبر کی شب 8 بجے دوبارہ نافذالعمل ہوجائیں گی۔ 

امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے لکھا ہے کہ اس عمل کے تحت ایران پر فوری طور پر عالمی سطح پر سخت پابندیاں بحال ہوجائیں گی۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے دعوی کیا ہے کہ یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان معاہدہ ناکام ہوچکا ہے اور ستمبر کے اختتام پر اسنپ بیک میکانزم فعال ہوگا۔

News ID 1935429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha