16 ستمبر، 2025، 8:03 PM

ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے عالمی چمپئن شپ جیت لی

ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے عالمی چمپئن شپ جیت لی

زغرب ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی پہلوانوں نے ایک طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 12 سال بعد ایک بار پھر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ کامیابی عالمی مقابلوں کے اختتام سے ایک دن قبل ہی یقینی بن گئی، جب ایرانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔

کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں منعقدہ کشتی کے عالمی مقابلوں کے 125 کلوگرام کیٹیگری میں امیرحسین زارع نے سونے کا تمغہ جیت کر ایران کو سب سے بڑا اعزاز دلایا۔ احمد محمدنژاد جوان نے چاندی جبکہ کامران قاسم‌پور، محمد نخودی اور امیرحسین فیروزپور نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

ایران کی کامیابی یہیں ختم نہیں ہوئی۔ باقی رہنے والے دو فائنلز میں بھی ایران کے پہلوان رحمان عموزاد (65 کلوگرام) اور امیرعلی آذری‌پیر (97 کلوگرام) شریک ہیں، جن کے پاس مزید طلائی یا چاندی کے تمغے جیتنے کا موقع موجود ہے۔

ایرانی فری اسٹائل ٹیم نے اس سے قبل آخری مرتبہ 2013ء میں بڈاپسٹ میں عالمی چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس سال کی فتح کے ساتھ ایران نے مجموعی طور پر چھ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیے ہیں، جو ایرانی کشتی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

News ID 1935384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha