27 ستمبر، 2010، 10:37 AM

بہداد سلیمی

بہداد سلیمی دنیا کے سب سے قوی مرد بن گئے ہیں

بہداد سلیمی دنیا کے سب سے قوی مرد بن گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزن بردار کھلاڑی بہداد سلیمی عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ چیت کر دنیا کے سب سے قوی مرد بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزن بردار کھلاڑی  بہداد سلیمی عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر دنیا کے سب سے قوی مرد بن گئے ہیں۔ سلیمی نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 453 کلو وزن اٹھا کر سونے کا طمغہ جیت لیا  ماتیا اشٹائنر  440 کلو وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیت کردوسرے نمبر پر رہے اور یوکرائن کے وزن بردار کانسی کا تمعہ جیت کر تیسرے نمبر پر رہے۔

اسلامی جمہریہ ایران کے ایک دیگر وزن بردار سجاد انوشیروانی نے 426 کلو وزن اٹھا کر پانچویں نمبر حاصل کیا ۔ ترکی کے شہر انتالیا میں ہونے والے ان مقابلوں میں  ایران کی وزن بردار ٹیم نے سونے کا ایک تمغہ، چاندی کے دو تمغے اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔

News ID 1159509

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha