13 ستمبر، 2025، 12:04 PM

ایران اور یورپ کے درمیان مزید ملاقات متوقع، عراقچی

ایران اور یورپ کے درمیان مزید ملاقات متوقع، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ اگر واضح موقف اختیار کرے تو ملاقات کا مزید ایک دور ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس کے ساتھ ایک اور ملاقات ممکن ہے، بشرطیکہ یورپ واضح اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں عراقچی نے قاہرہ میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے اپنی بات چیت کو انتہائی سنجیدہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد ہونے والے مذاکرات آسان نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ مسکراہٹوں کا موقع ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران بدستور سفارت کاری کے عمل میں شریک ہے، تاہم یورپی فریق کے ساتھ آئندہ مذاکرات کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا یورپ فیصلہ کن اور واضح رویہ اپناتا ہے یا نہیں۔

News ID 1935327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha