مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع کے مطابق جولانی کے وزیر خارجہ اور اسرائیلی رژیم کے ایک وزیر کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔
خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ رواں ہفتے جولانی کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور اسرائیل کے وزیر برائے اسٹریٹیجک امور ران درمر کے درمیان ایک ملاقات ہونے والی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین امریکی ثالثی میں سیکیورٹی معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
تل ابیب کی جانب سے شامی حکومت کے خلاف زمینی اور فضائی حملوں کے باوجود، جولانی نے بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد سیاسی مکالمے میں بنیادی تبدیلیوں کے اشارے دیے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
رواں سال کے ابتدائی چھے مہینوں میں علاقائی اور یورپی ثالثوں نے دمشق اور تل ابیب کے درمیان رابطے کے لیے اقدامات کیے۔ جولانی حکومت نہ صرف اسرائیل کے ساتھ مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے بلکہ مغربی پابندیوں میں کمی یا خاتمے کی اقتصادی ضمانتوں کے بدلے جولان پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے پر بھی آمادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ