7 ستمبر، 2025، 7:18 PM

ایرانی قوم اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد مزید متحد ہوگئی، ایڈمرل سیاری

ایرانی قوم اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد مزید متحد ہوگئی، ایڈمرل سیاری

ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے 12 روزہ جنگ میں پہلے سے زیادہ اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ایرانی قوم نے اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے دوران شاندار یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے پروپیگنڈوں کا موثر جواب دیا۔

صوبہ گیلان میں 8000 شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایرانی قوم نے ملک کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور واضح کیا کہ ایرانی عوام کے ساتھ ایران کبھی بھی کسی دشمن سے شکست نہیں کھائے گا۔

انہوں نے مزید کہ 12 روزہ جنگ کے دوران جعلی صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے بار بار ایرانی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دی، لیکن ایک بھی شخص نے ان کالز پر عمل نہیں کیا۔ اس کے برعکس، قومی اتحاد اور ہم آہنگی مزید مضبوط ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن ایرانی قوم کو شکست دینے کے لیے ہر طرح کا حربہ آزمایا لیکن قوم نے انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر میدان میں دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

News ID 1935232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha