31 اگست، 2025، 6:11 PM

ایران-چین اسٹرٹیجک معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے، رہبر معظم

ایران-چین اسٹرٹیجک معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے، رہبر معظم

رہبر معظم نے چینی زبان میں جاری ایک پیغام میں ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ چین کے موقع پر رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے چینی زبان میں ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کو عملی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور چین، دونوں قدیم تہذیبی پس منظر رکھنے والے ممالک ہیں جو ایشیا کے دو سروں پر واقع ہیں۔ دونوں ملک خطے اور دنیا میں تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ایران۔چین اسٹریٹجک معاہدے کے تمام پہلوؤں کو عملی جامہ پہنانا اس راستے کو ہموار کرے گا۔

News ID 1935127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد علی کریمی PK 08:50 - 2025/09/01
      0 0
      بہت خوب ہے خدا رہبر معظم انقلاب اسلامی کو طول عمر عطا فرمائیں