مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے اقدامات کو جنگی جرائم کے طور پر دیکھا جائے اور ان پر فوری طور پر تحقیقات شروع کی جائیں۔
تنظیم کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وسیع پیمانے پر اور دانستہ تباہ کاریاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر جارحانہ حملے اور فضائی کارروائیاں، خصوصا ڈرون حملے، جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ