24 اگست، 2025، 11:21 AM

غزہ کے خلاف جارحیت، تل ابیب میں بڑے پیمانے پر مظاہرے+ویڈیو

غزہ کے خلاف جارحیت، تل ابیب میں بڑے پیمانے پر مظاہرے+ویڈیو

صہیونی عوام نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے اور حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور جاری غزہ جنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، مظاہرین نے وزارت جنگ کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔

یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی حکومت نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دی ہے جسے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔

News ID 1934978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha