22 اگست، 2025، 9:57 AM

عراقچی اور یورپی وزرائے خارجہ کا آج جمعہ کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع

عراقچی اور یورپی وزرائے خارجہ کا آج جمعہ کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع

ذرائع کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر سنیپ بیک میکانزم پر گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ جمعہ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے تاکہ اسنپ بیک میکانزم کے حوالے سے بات چیت ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ یہ بات چیت جمعہ کو منعقد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی روز ایران کا ایک اعلی سطحی وفد ویانا کا دورہ کرے گا تاکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حکام سے ملاقات کرسکے۔

مذکورہ صحافی کے مطابق، یورپی ممالک نے ایران کو یہ تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کچھ شقوں کو محدود مدت کے لیے بڑھا دیا جائے، لیکن اس شرط پر کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور عالمی برادری کی تشویش کے مطابق اپنے جوہری پروگرام پر وضاحت فراہم کرے۔ فی الحال ایران نے اس تجویز پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

 یورپی ٹرائیکا نے تہران کو 31 اگست تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور آئی اے ای اے کو ضروری معائنوں کی اجازت دے۔ بصورت دیگر یورپی ممالک ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپ کا اس میکانزم کو بطور دباؤ استعمال کرنا غیر قانونی اور غیر منطقی ہے۔ تینوں یورپی ممالک خود برجام پر عملدرآمد میں ناکام رہے ہیں، اس لیے ان کے پاس اس سازوکار کو استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دراصل ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ایران کی پالیسی واضح ہے، اب فیصلہ یورپی ممالک کو کرنا ہے کہ وہ مثبت کردار ادا کریں یا پھر اسرائیل کے مفادات کی خاطر غیر تعمیری رویہ اختیار کریں۔

News ID 1934945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha