18 اگست، 2025، 3:06 PM

خطے میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر کسی کو حکم نہیں دیتے، لاریجانی 

خطے میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر کسی کو حکم نہیں دیتے، لاریجانی 

ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر خطے کے ممالک مدد چاہیں تو ایران ساتھ دے گا، لیکن فیصلے کا حق ہمیشہ ان کو ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے اپنے برادر ممالک کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے، مگر ان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی ان پر حکم جاری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اس وقت مشکلات سے گزر رہا ہے اور حل کی تلاش میں ہے۔ ایران کا پیغام یہ ہے کہ ایران ماضی کی طرح آج بھی لبنانی عوام کے شانہ بشانہ ہے تاہم فیصلہ آپ خود کریں گے۔

غیرملکی طاقتوں کی جانب سے مقاومت کو غیر مسلح کرنے کے لیے ڈیڈلائن پر ردعمل دیتے ہوئے لاریجانی نے کہا ہمیں پسند نہیں کہ بڑی طاقتیں دوسروں کے لیے الٹی میٹم دیں، یہ کسی باوقار قوم سے گفتگو کا طریقہ نہیں۔ آپ کون ہوتے ہیں جو ہزاروں کلومیٹر دور سے ڈیڈ لائن مقرر کرے۔ اس کے بعد کسی معمولی رعایت یا وعدے کو بطور انعام پیش کرنا ہمارے نزدیک توہین ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا اصول یہ ہے کہ ہر قوم اپنی خودمختاری اور عزت نفس کو برقرار رکھے۔ اگر امریکی واقعی مدد کرنا چاہتے ہیں تو تعاون کریں، حکم نہ دیں۔ عراق ہو یا کوئی اور ملک، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں، مگر انہیں ہدایات نہیں دیتے۔

لاریجانی نے کہا کہ آج روایتی جنگ کی شکل بدل چکی ہے چونکہ ایران ایک سخت گیر دشمن سے مقابلہ کر رہا ہے، اس لیے ہوشیاری اور تیاری لازمی ہے۔

امریکہ سے مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایک تیکنیک ہے جس میں کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب آپ کی مضبوط پوزیشن ہو۔ مذاکرات میں کوئی فریق محض سخاوت سے کچھ نہیں دیتا، جتنا آپ کے پاس طاقت ہے اتنا ہی آپ مذاکرات میں نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

News ID 1934891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha