17 اگست، 2025، 7:53 AM

دشمن کسی قسم کی غلطی کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج

دشمن کسی قسم کی غلطی کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی نئی سازش یا اقدام کیا گیا تو ماضی سے بھی زیادہ شدید جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی بھی دباؤ کے سامنے سر جھکانے والی نہیں۔ استکبار اور اس کے علاقائی اتحادی ایران سے بارہا شکست کھاچکے ہیں لیکن عبرت نہیں لی۔ آج بھی امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف نئی سازشوں میں مصروف ہیں، مگر ان کی تمام کوششوں کا اختتام ماضی کی طرح ذلت اور ناکامی پر ہی ہوگا۔

ایرانی مسلح افواج نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے کوئی غلط اندازہ لگایا یا شیطانی قدم ٹھایا تو اس بار ردعمل کہیں زیادہ شدید اور حیران کن ہوگا۔

News ID 1934875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha