15 اگست، 2025، 12:50 PM

القسام بریگیڈز کا صہیونی فوج پر گھات لگا کر حملہ؛ کئی اہلکار ہلاک و زخمی

القسام بریگیڈز کا صہیونی فوج پر گھات لگا کر حملہ؛ کئی اہلکار ہلاک و زخمی

غزہ کے محلہ زیتون میں بچھائے گئے بارودی مواد سے صہیونی بکتر بند گاڑیاں تباہ، گھات لگا کر راکٹ اور مارٹر حملے بھی کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمالی علاقے محلہ زیتون میں قابض صہیونی فوج پر شدید حملہ کیا ہے، جس کے دوران دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق، کارروائی کے دوران مجاہدین نے پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے صہیونی فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

بیان کے مطابق، صہیونی فوج کی ایک جدید بکتر بند گاڑی "نامر" کو بھی مقامی طور پر تیار کردہ "یاسین ۱۰۵" میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے گاڑی میں شدید دھماکہ ہوا۔

علاوہ ازیں، مجاہدین نے ان دو مکانات پر مارٹر حملے کیے جن میں صہیونی فوجی مورچہ زن تھے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد صہیونی اہلکار ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ صہیونی فوج کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

News ID 1934847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha