14 اگست، 2025، 2:07 PM

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے جمعرات کے روز بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے جمعرات کے روز بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور مزاحمتی محاذ کے لیے ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایران اور لبنان کے تعلقات کو خطے میں استحکام اور مزاحمت کا محور قرار دیا۔

یاد رہے علی لاریجانی بدھ کی صبح بیروت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اعلیٰ لبنانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 

ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران اور لبنان گہرے تاریخی و تہذیبی رشتے رکھتے ہیں اور تہران ہر حال میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

لبنان کے دورے سے قبل لاریجانی عراق گئے، جہاں انہوں نے بغداد حکومت کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے۔

News ID 1934834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha