مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور غذائی قلت پیدا کرنے کے بعد دنیا کے مخالف ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی حکومت اسرائیل کے خلاف معاشی دباؤ کے ذریعے پابندیاں عائد کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ اقدام گرین پارٹی کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی بنیاد پر زیر غور ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی گرین پارٹی کے رکن راس گریر نے وزیر اعظم کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں فلسطین میں نسل کشی کا اعتراف کیا گیا ہے۔
اسی دوران، ہالینڈ کی حکومت نے بھی اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ہالینڈ نے اسرائیلی وزیر خزانہ اسموتریچ اور وزیر داخلہ ایتمار بن گویر کو ان کے انتہا پسندانہ مؤقف کی وجہ سے ملک میں داخلے سے روکنے کی تجویز دی ہے۔
آپ کا تبصرہ