7 اگست، 2025، 9:40 PM

عالمی جوہری ایجنسی کے رویے پر شدید تحفظات ہیں، وزارت خارجہ ایران

عالمی جوہری ایجنسی کے رویے پر شدید تحفظات ہیں، وزارت خارجہ ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک ایجنسی کو ایران پر دباؤ ڈالنے اور حقائق کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ جنگ کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایجنسی کے رویے سے سخت ناراض اور معترض ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک، خاص طور پر تین یورپی ممالک اور امریکہ اس بین الاقوامی ادارے کو ایران پر دباؤ ڈالنے اور حقائق سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی کی حالیہ رپورٹ ایک ایسی قرارداد کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو انہی ممالک نے جاری کی اور ایجنسی سے کہا کہ وہ ایک جامع رپورٹ پیش کرے۔

 ترجمان نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ اور اس کے بعد آنے والی قرارداد دونوں ایران کے خلاف بے بنیاد نکات پر مبنی تھیں، جنہوں نے صہیونی حکومت کے حملے کے لیے بہانہ فراہم کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایران جوہری عدمِ پھیلاؤ کے معاہدے کا رکن ہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ عنقریب ایجنسی کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا، لیکن یہ دورہ کسی تحقیقات کے لیے نہیں بلکہ موجودہ غیرمعمولی حالات میں باہمی تعامل کے لیے ایک نئے پروٹوکول کی تیاری کے مقصد سے ہوگا۔

بقائی نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کی پرامن تنصیبات پر حملے کے بعد غیر معمولی حالات پیدا ہوچکے ہیں لہذا نئے اصول و ضوابط وضع کیے جانے چاہئیں، اور اس میں زمینی حقائق اور ایرانی پارلیمنٹ کی قرارداد کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

News ID 1934735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha