7 نومبر، 2025، 7:16 PM

جوہری مذاکرات کی بحالی امریکہ کے رویے پر منحصر ہے، ایران

جوہری مذاکرات کی بحالی امریکہ کے رویے پر منحصر ہے، ایران

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میزائل پروگرام قومی خودمختاری کے لیے ہے لہذا کسی کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیرخارجہ اور بین الاقوامی مطالعاتی مرکز کے سربراہ سعید خطیب‌زاده نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی واشنگٹن کے رویے اور نیت پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ برابری کی بنیاد پر معاہدے کی خواہش رکھتا ہے تو ایسا معاہدہ ممکن ہے، لیکن مذاکرات کا تسلسل یا دوبارہ آغاز صرف امریکی ارادے اور عملی رویے پر منحصر ہے۔

خطیب‌زاده نے مزید کہا کہ ستمبر میں امریکہ نے ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق چند مطالبات پیش کیے تھے، تاہم میزائل ایران کی قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہیں اور کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اگر امریکہ حقیقی ارادے کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہو، احترام سے بات کرے اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرے ہو تو ہر چیز قابل حصول ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی جوہری ادارے کی جانب سے متاثرہ جوہری تنصیبات کی نگرانی کے بارے میں کہا کہ مذکورہ تنصیبات تک رسائی محدود ہے، اس لیے تعاون اور مشترکہ اقدامات کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

News ID 1936351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha