مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجولانی حکومت سے وابستہ ذرائع نے مشرقی شام میں کردوں کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز اور الجولانی کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، الجولانی حکومت کی خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ قسد نے راکٹ لانچروں اور توپخانے کا استعمال کرتے ہوئے مشرقی شام کے شہر منبج کے نواحی علاقے الکیاریہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔
الجولانی حکومت سے وابستہ وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے فوج کے ایک مرکز پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے جھڑپ کے تفصیلات یا جانی نقصان کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم کہا گیا کہ فوجی یونٹس ان علاقوں میں موجود فائرنگ کے ذرائع کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو فوجی تعیناتی کی حدود کے قریب دیہات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اسی دوران، الجزیرہ چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیرالزور کے مشرقی مضافات میں قسد کے مراکز پر بیک وقت متعدد حملے کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ