24 جولائی، 2025، 10:02 AM

یمنی میزائل حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

یمنی میزائل حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل کے باعث بن گوریان ائیرپورٹ پر تمام پروازیں روک دی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے ایک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے مرکزی بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر تمام فضائی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور مسافروں کو متبادل انتظامات کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تاحال اسرائیلی فوج یا حکومتی ذرائع کی جانب سے اس میزائل حملے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ممکنہ نقصانات کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

News ID 1934463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha