21 جولائی، 2025، 12:13 PM

ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور دینی بنیادوں پر قائم ایک مضبوط برادرانہ رشتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور دینی بنیادوں پر قائم ایک مضبوط برادرانہ رشتہ ہیں، جس میں ہم پاکستان کے لیے گہرا احترام اور خاص اہمیت کے قائل ہیں۔

 ترجمان کے مطابق، حالیہ دنوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی روابط میں تیزی آئی ہے، جو خطے میں مشترکہ مفادات کے فروغ اور باہمی ہم آہنگی کے لیے سودمند ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ کی حالیہ جارحیتوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

News ID 1934412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha