مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد بجلی اور پانی کے استعمال کو قابو میں رکھنا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں دونوں وسائل کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ تہران میں بدھ کے روز شدید گرمی اور پانی و بجلی کے تحفظ کے پیش نظر تمام دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ تہران میں بدھ کا دن ہفتے کا آخری ورکنگ ڈے ہوتا ہے۔
حکومت کو امید ہے کہ شہری اس اضافی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کریں گے، جس سے شہر کے انفراسٹرکچر اور بجلی کے نظام پر دباؤ کم ہوگا۔
تہران کی آبادی تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے۔
آپ کا تبصرہ