9 جولائی، 2025، 10:28 AM

قطر میں حماس اور تل ابیب کے درمیان پانچواں دورِ مذاکرات بے نتیجہ ختم

قطر میں حماس اور تل ابیب کے درمیان پانچواں دورِ مذاکرات بے نتیجہ ختم

قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں صہیونی وفد کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان پانچواں بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی کہ جنگ بندی سے متعلق اس مرحلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ایک فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ صہیونی وفد صرف سنتا ہے، ہر نکتہ پر تل ابیب سے مشورہ کرتا ہے۔ وفد کے اراکین کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

چند روز قبل فلسطینی ذرائع نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ دوحہ میں ہونے والا پہلا دور بھی بغیر کسی نمایاں نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ قطر نے حماس کو 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی تھی جس میں 10 صہیونی یرغمالیوں کی رہائی، 18 لاشوں کی حوالگی، غزہ کی سرحد سے صہیونی فوج کی عقب نشینی اور انسانی امداد کی فراہمی شامل تھی۔

تجویز میں یہ بھی شامل تھا کہ اس عارضی جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

News ID 1934194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha