مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران کے علاقے تجریش میں صہیونی حملوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی بربریت سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ’یہ وہ لمحہ ہے جب قابض اور جارح اسرائیلی حکومت، جرمن چانسلر کی خاطر تہران کی سڑکوں پر اپنا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔ ایک مصروف سڑک پر میزائل فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑیاں اور لوگ دھماکے کی شدت سے آسمان میں اڑ گئے اور دن دہاڑے نہتے شہریوں کا قتل عام ہوا۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہی وہ گندا اور شرمناک عمل ہے جو اسرائیل عشروں سے مقبوضہ فلسطین اور ہمارے خطے کے دیگر حصوں میں انجام دے رہا ہے، اور مغربی ممالک مسلسل اسے شہ دے رہے ہیں۔
بقائی نے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ طلب، قاتل اور قابض حکومت کے حامیوں اور جواز پیش کرنے والوں پر ابدی لعنت ہو، جنہوں نے خود کو تاریخ کے غلط ترین رخ پر لاکھڑا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ