30 جون، 2025، 10:42 AM

ایران میں حکومت کی تبدیلی کی بات دنیا کو جہنم میں دھکیلنے کے مترادف ہے، روس

ایران میں حکومت کی تبدیلی کی بات دنیا کو جہنم میں دھکیلنے کے مترادف ہے، روس

روس نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی سازشوں کو خطے اور پوری دنیا کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک کی خودمختاری پر مداخلت عالمی تباہی کو دعوت دینا ہے۔ ایسی باتیں دنیا کو تباہی کی طرف لے جانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے مغربی رہنماؤں کی جانب سے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی تکراری باتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران جیسے ممالک میں نظام کی تبدیلی کی بات کرنا دنیا کو جہنم کی طرف لے جانا ہے۔ کوئی بھی ملک یا گروہ یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ دوسرے ملکوں میں اقتدار کی تبدیلی کے بارے میں بات کرے۔

روسی حکومت نے ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کے کسی بھی امکان پر مغربی ممالک کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس طرح کے اقدامات کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی انقلاب 1979ء کے بعد سے مغربی طاقتیں، خاص طور پر امریکہ بارہا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی اقدامات میں مصروف رہی ہیں، لیکن یہ تمام کوششیں تاحال ناکام رہی ہیں۔

News ID 1933998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha