24 جون، 2025، 12:42 PM

صہیونی جارحیت کو پشیمانی میں بدل دیا، مسلح افواج مزید جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایران

صہیونی جارحیت کو پشیمانی میں بدل دیا، مسلح افواج مزید جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایران

ایران نے کہا ہے کہ 12 روزہ مزاحمت، قیادت کی حکمت عملی اور عوامی اتحاد کے سہارے دشمن کو پشیمانی پر مجبور کیا، افواج اب بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل نے صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں، اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے دلیر اور جانثار جوانوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہا اور بے مثال شجاعت کے ساتھ دشمن کی ہر شرارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان کارروائیوں کا نقطۂ عروج امریکی اڈے "العدید" پر حملہ اور اس کے بعد مقبوضہ علاقوں پر وسیع پیمانے پر میزائل حملے تھے۔

ایرانی عوام کی ہوشیاری، بروقت بصیرت، بے مثال مزاحمت، اتحاد اور ہم دلی نے دشمن کی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔ اس کے نتیجے میں مسلح افواج کو برسوں کی مسلسل مجاہدت سے حاصل ہونے والی طاقت کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا موقع میسر آیا اور مسلح افواج نے جارحیت کا بروقت اور موزوں جواب دیا۔

اس حکیمانہ قیادت، مسلح افواج کی تدبیر اور قوم کی بیداری کا نتیجہ خدائی نصرت اور فتح کی صورت میں ظاہر ہوا، جس نے دشمن کو پشیمانی، شکست تسلیم کرنے اور اپنی یکطرفہ جارحیت روکنے پر مجبور کردیا۔

اسی بنیاد پر عظیم اور مجاہد ایرانی قوم کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے بیانات پر رتی برابر اعتماد کیے بغیر، پوری طرح چوکنا اور تیار ہیں؛ ہمارے ہاتھ ٹریگر پر ہیں اور کسی بھی جارحانہ اقدام پر فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب کے لیے پوری تیاری میں ہیں۔

News ID 1933857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha