مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سفاک اور جارح ریاست، امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر کھلی فوجی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بعد، قومی سلامتی کونسل کی حکمت عملی اور خاتم الانبیاء (ص) مرکزی ہیڈکوارٹر کی قیادت میں "سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی" نے مقدس نعرہ "یا اباعبدالله الحسین (ع)" کے ساتھ "بشارتِ فتح" آپریشن کے تحت قطر میں واقع العدید فوجی اڈے پر تباہ کن اور طاقتور میزائل حملہ کیا ہے۔
یہ فوجی اڈہ امریکی فضائیہ کا مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر اور مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کا سب سے بڑا اسٹریٹجک اثاثہ شمار ہوتا ہے۔
سپاه پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے اعلامیہ کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
فَمَنِ ٱعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ فَٱعْتَدُواْ عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْۚ
ایران کے باعزت اور استقامت پسند عوام!
مجرم ریاست، امریکہ کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر کھلی فوجی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بعد، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کی حکمتِ عملی اور مرکزی خاتم الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کی قیادت میں "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی" نے مقدس نعرہ "یا اباعبدالله الحسین (ع)" کے ساتھ "بشارتِ فتح" آپریشن کے تحت قطر میں واقع "العدید" فوجی اڈے پر تباہ کن اور طاقتور میزائل حملہ کیا ہے۔
یہ فوجی اڈہ امریکی فضائیہ کا مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر اور مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کا سب سے بڑا اسٹریٹجک اثاثہ شمار ہوتا ہے۔
ایران کی مسلح افواج میں موجود فرزندان ملت کا یہ قاطعانہ اقدام، وائٹ ہاؤس اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک واضح اور دو ٹوک پیغام ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران، خداوند متعال پر توکل اور مؤمن، باشعور ملتِ ایران پر بھروسہ کرتے ہوئے، کسی بھی حال میں اپنی سرزمینی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز بے جواب نہیں چھوڑے گا۔
دشمن امریکی کی جارحیت سے یہ حقیقت ایک بار پھر سب پر عیاں ہو گئی کہ صیہونیوں کی شرارتیں، دراصل امریکی منصوبے کا تسلسل ہیں۔ اسی بنیاد پر ہم یاد دہانی کراتے ہیں کہ اس قومی دفاع کے دائرے میں، خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور ان کی متحرک فوجی تنصیبات طاقت کے مراکز نہیں، بلکہ اس جنگ طلب رژیم کی سب سے بڑی کمزوری اور کمزورترین نقطہ شمار ہوتے ہیں۔
ماہِ محرم، یعنی سید و سالارِ شہیدان حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کے ایّامِ عزاداری کی آمد پر، ہم ایک بار پھر اسلامی ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ "مارو اور بھاگ جاؤ" کی پالیسی کا دور ختم ہو چکا ہے، اور ملک کی طاقتور مسلح افواج کا عزم یہ ہے کہ کسی بھی شیطانی حرکت کے تکرار کی صورت میں، امریکی افواج کے فوجی ڈھانچے کی جلد از جلد تباہی، مغربی ایشیا سے ان کی ذلت آمیز فرار، اور صہیونی سرطان کا خاتمہ کر کے امت اسلام اور دنیا کی حریت پسند اقوام کے مشترکہ خواب کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ