22 جون، 2025، 6:19 PM

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستانی وزیراعظم

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستانی وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے ایرانی پر امن جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قانون اور  دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اورکہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کونشانہ بنایا گیا جو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

وزیراعظم نے امن کیلیے فوری مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ مذاکرات اور  سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پرامت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ایرانی عوام اور  حکومت کیساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کو  سراہتے ہوئے ایرانی عوام اور  حکومت کے ساتھ اظہار  یکجہتی پر  وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر نے حکومت،عسکری قیادت اور  پاکستانی عوام سے بھی تشکر کا اظہار کیا۔

News ID 1933786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha