مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ریلی میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جو "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل نامنظور" کے نعرے لگا رہے ہیں۔
مظاہرین نے ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔



علامہ نثار احمد قلندری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بغیر کسی ساز و سامان کے دنیا کی سوپر پاور سے نبرد آزما ہے اور فتح ایران کی تقدیر میں لکھ دی گئی ہے.

علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا نعرہ امریکہ مردہ باد اس رائیل مردہ باد آج ہر انسان کی زبان پر ہے کیوں کے ایران نے دنیا پر یہ عیاں کردیا ہے کے اس رائیل اور امریکہ اس جنگ میں ذلیل و رسوا ہونگے۔
قاضی احمد نورانی نے کہا کہ ایران نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اس رائیل کا آئرن ڈوم صرف ایک خواب ہے۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دنیا امریکہ کو سوپر پاور سمجھتی تھی لیکن آج ایران نے سب کو بتادیا ہے کہ سوپر پاور صرف اللّٰہ ہے، ایران نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اور اس رائیل کی شکست یقینی ہے۔
رہنما مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مسلم ممالک کی غداری کے بعد بھی تنہا ایران نے امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اس رائیل کو دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کردیا ہے، بہت جلد ناجائز ریاست اس رائیل کا وجود دنیا سے مٹا دیا جائیگا۔
رہنما شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ عوام امریکی حملے کے خلاف بہت جلد امریکی قونصلیٹ پر دھرنے کے لیے تیار رہیں، ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے رہبر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آپ کا تبصرہ