20 جون، 2025، 11:57 PM

ایرانی مسلح افواج کے تباہ کن وار دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے

ایرانی مسلح افواج کے تباہ کن وار دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکہ، صیہونی دشمن اور ان کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ مداخلت خطے میں آپ کے اڈوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔

مہر نامہ نگار کے مطابق، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکہ، صیہونی دشمن اور ان کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ مداخلت خطے میں آپ کے اڈوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔

ان کی تقریر کا متن کچھ یوں ہے:

«أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَیٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِیرٌ»

اے ایران کی بہادر، با بصیرت شجاع قوم! حالیہ دنوں میں عوام، گھروں، اسپتالوں، قومی میڈیا، انفراسٹرکچر اور بعض فوجی مقامات کے خلاف صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت نے ایک بار پھر اس سفاک اور درندہ صفت حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

ایک ایسی حکومت جو اپنی بربریت کی کوئی حد نہیں جانتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں خاتم الانبیاء (ص) کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کی کمان میں آپ کے غیرت مند بیٹوں نے اپنی دفاعی اور جارحانہ طاقت کے صرف مختصر حصے کا استعمال کرتے ہوئے اس حکومت کے بوسیدہ جسم کو اب تک شدید چوٹیں دی ہیں اور اللہ تعالٰی پر توکل کرتے ہوئے ایسی اعجاب انگیز حملے ہونے والے ہیں جو ان دراندازوں کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ 

ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ مداخلت خطے میں آپ کے اڈوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی اور دنیا بھر میں آپ کے مفادات کو ناقابل تلافی خطرے سے دوچار کر دے گی۔

مشرق وسطیٰ اب یک طرفہ میدان نہیں رہا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہمارے کمانڈروں کو بزدلانہ طریقے سے قتل کر کے ایرانی مسلح افواج کے آہنی عزم کو کمزور کر سکتے ہیں تو جان لیں کہ شہادت ہمارے لیے اختتام نہیں ہے، یہ عزت کے راستے کا آغاز ہے۔ شہید کمانڈروں کے جانشینوں نے پوری قدرت کے ساتھ ان کے راستے کو جاری رکھا ہے اور یہ دکھا دیا ہے کہ ایران کا دفاعی ڈھانچہ مستحکم، پائیدار اور دشمن کے گمان سے بڑھ کر ہے۔

اے پرعزم فلسطینی قوم! اے مزاحمت کے قابل فخر فرزندو! مسلمانوں کے قبلہ اول کے محافظو! اب فیصلہ کن لمحہ آن پہنچا ہے۔ صیہونی حکومت کے حساس اور تزویراتی مراکز یکے بعد دیگرے ایرانی مسلح افواج کی دسترس میں ہیں اور اس حکومت کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ رہی ہے۔ آپ بھی مادر وطن کی آزادی کے لیے آخری قیام کے لیے تیار رہیں۔ خدا پر بھروسے کے ساتھ مزاحمتی محاذ کا یہ تاریخی ہم آہنگی، حق و انصاف کے محاذ کے حق میں اس جنگ کی قسمت کا تعین کر سکتا ہے۔

آسمان سے ہمارے حملے اور زمین پر آپ کے قدم آزادی کا وعدہ پورا کریں گے۔ نصر من الله و فتح قریب

مقبوضہ علاقوں کے عارضی باشندوں سے ہم صاف کہتے ہیں کہ اس سرزمین میں آپ کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

News ID 1933701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha