مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی روزنامہ ہاآرٹز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید سیکیورٹی بحران اور مستقبل کے خوف نے صہیونی عوام کو بیرون ملک فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سینکڑوں اسرائیلی شہری ہزاروں ڈالر ادا کر کے چھوٹی تفریحی کشتیوں کے ذریعے اسرائیل سے فرار کی کوشش کررہے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی شہری حیفا، ہرتسیلیا اور عسقلان جیسے ساحلی شہروں سے کشتیوں کے ذریعے قبرص کی طرف فرار کررہے ہیں۔ ہر کشتی میں صرف 10 سے کم افراد کو لے جانے کی گنجائش ہوتی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک خفیہ اور محدود پیمانے پر جاری عمل ہے۔
اسرائیلی امیگریشن حکام اب تک اس بات سے لاعلم ہیں کہ بالکل کتنے افراد اس راستے سے فرار ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی بحران، معاشرتی بے چینی اور طویل جنگ کے خوف نے اسرائیلی معاشرے میں گہرے خوف اور بداعتمادی کو جنم دیا ہے، جو عوام کو نقل مکانی پر مجبور کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ