17 جون، 2025، 12:59 AM

دشمن کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے، میزائل حملے صبح تک جاری رہیں گے، جنرل نائینی

دشمن کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے، میزائل حملے صبح تک جاری رہیں گے، جنرل نائینی

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل نائینی نے کہا ہے کہ دشمن کو اب سکون سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے تل ابیب اور دیگر شہروں پر حملوں کے بارے میں کہا کہ میزائل حملوں کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہے گا۔

جنرل نائینی نے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ کرکے ثابت کردیا کہ موجودہ جنگ میں میڈیا بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے چند لمحے پہلے وعدہ صادق 3 کے تحت اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کئے ہیں۔

News ID 1933589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha