12 جون، 2025، 12:59 PM

ایران کے خلاف قرارداد؛ کون حامی، کون مخالف؟

ایران کے خلاف قرارداد؛ کون حامی، کون مخالف؟

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف سیاسی قرارداد، 14 ممالک کی مخالفت یا غیر جانبداری کے باوجود منظور کر لی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے ایران پر اپنے وعدوں کی عدم پابندی کا الزام عائد کرنے والی قرارداد کو 19 ووٹوں کی حمایت، 3 ووٹوں کی مخالفت اور 11 غیر جانبدار ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم، ایکواڈور، یوکرین ،کینیڈا، جارجیا، جاپان ،جنوبی کوریا، مراکش، اٹلی، لکسمبرگ ،نیدرلینڈز (ہالینڈ) اور کولمبیا نے بد دیانتی پر مبنی ایران مخالف سیاسی قرارداد کے حق میں اور روس، چین اور بورکینافاسو نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ جبکہ جنوبی آفریقا، بھارت، پاکستان، مصر، انڈونیشیا، برازیل، گھانا، تھائی لینڈ، الجزائر، آرمینیا اور بنگلہ دیش نے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا۔

پاراگوئے اور وینزویلا اس نشست میں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم تھے۔

News ID 1933375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha