11 جون، 2025، 12:48 PM

پارلیمانی اراکین خود کو اللہ اور قانون کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

پارلیمانی اراکین خود کو اللہ اور قانون کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب نے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ پارلیمانی اراکین خود کو اللہ اور قانون کے سامنے جوابدہ سمجھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید غدیر اور ولادت باسعادت امام علی نقی علیہ السلام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر درحقیقت عالم اسلام کے لیے ایک عظیم عید ہے۔ اس واقعے میں صرف حضرت علیؑ کی ولایت کا اعلان ہی نہیں بلکہ بہت سے گہرے معانی اور معرفتی پہلو مضمر ہیں جو اسلام کی شناخت سے وابستہ ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ پارلیمنٹ کے نمائندے کو خدا اور قانون کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھنا چاہیے۔ اس جوابدہی کا تقاضا یہ ہے کہ ذاتی مفادات اور رجحانات کو قانون سازی، فیصلوں اور ووٹنگ میں دخل نہ دیا جائے۔

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ ہم صرف وہ قانونی معیار مدنظر نہیں رکھتے جو ہر پارلیمنٹ میں رائج ہوتا ہے بلکہ ہم ایک حقیقی معیار کے بھی قائل ہیں جو بعض افراد میں پایا جاتا ہے اور بعض میں نہیں۔ اس نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو پارلیمنٹ کا مقام اور اہمیت زیادہ واضح ہوجاتی ہے۔ آج کی دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ جیسی کوئی اور ملک میں نہیں۔

News ID 1933352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha