8 جون، 2025، 5:45 PM

10 کلومیٹر غدیری دسترخوان، ایران سمیت 20 ممالک میں جشن ہوگا

10 کلومیٹر غدیری دسترخوان، ایران سمیت 20 ممالک میں جشن ہوگا

10 کلومیٹر غدیری دسترخوان کے سلسلے میں ایران کے 500 شہروں اور 20 ممالک میں جشن ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غدیر کمیٹی کے ترجمان ساسان زارع نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 10 کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان نہ صرف تہران بلکہ ایران کے 500 شہروں اور دنیا کے 20 ممالک میں عید غدیر کے دن بیک وقت بچھایا جائے گا۔

تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ساسان زارع نے مهمانی 10 کلومیٹر غدیری دسترخوان کے مرکزی پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن تہران کے امام حسین (ع) اسکوائر سے لے کر آزادی اسکوائر تک دس کلومیٹر طویل راستے پر منعقد ہوگا، جہاں 2400 سے زائد عوامی موکب عاشقانِ امیرالمؤمنین (ع) کی میزبانی کریں گے۔ یہ جشن شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق، اس سال جشن میں 10 لاکھ بچوں کے لیے پلے لینڈ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نہ صرف خدمات کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ان کی نوعیت بھی بہتر لائی گئی ہے، تاکہ ہر 500 میٹر پر مہمان مختلف اقسام کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

زارع نے کہا کہ 500 ثقافتی موکب پینٹنگ، بچوں کی کتب، اور تفریحی پروگرام بچوں اور خاندانوں کے لیے پیش کیے جائیں گے، تاکہ غدیر کا پیغام مؤثر انداز میں نسل نو تک منتقل ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صرف تہران میں قریب ایک لاکھ خادمین اس عظیم الشان جشن کے انتظامات میں مصروف عمل ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے ایک داخلی آزمائشی سسٹم فعال کیا گیا، جس میں بغیر عمومی اعلان کے بغیر 4 ہزار سے زائد گروہوں نے میزبانی کے لیے خود کو رجسٹر کیا، لیکن محدود راستوں کی گنجائش کے باعث کئی گروپس کو ضم کیا گیا۔

زارع نے اعلان کیا کہ اس سال دنیا کے 20 ممالک نے اس غدیری دسترخوان میں شرکت اور اس جیسے جشن کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے، جو کہ اس روحانی و اجتماعی جشن کی بین الاقوامی مقبولیت کا مظہر ہے۔

News ID 1933293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد مہدی 00:20 - 2025/06/09
      0 0
      پاکستان پاراچنار میں بھی ہونا چاۓ