مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملے سے متعلق کسی بھی آپشن کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کے اقدام کے نتائج سنگین ہوں گے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فریقین مذاکرات کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اہم مسائل اور خدشات کے باوجود، تہران اور واشنگٹن کے بیانات یہ بتاتے ہیں کہ مطلوبہ نتائج کا حصول اب بھی ممکن ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ماسکو اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ