مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم ازکم 35 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جبالیہ کیمپ میں فلوجہ اسکول پر سرائیلی حملوں کے دوران درجنوں افراد شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی ایک بچی شدید زخمی ہوگئی ہے۔
اسرائیلی ڈرون نے 10 سالہ فلسطینی میس عبدالعال کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پناہ گزینوں کے خیمے کے اندر کھیل رہی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں اس کا آدھا جسم مفلوج جب کہ بینائی ختم ہو گئی۔ ڈاکٹروں کی طرف سے میس کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہےاور اس کے اہل خانہ نے خصوصی علاج کے لیے اسے غزہ سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے
آپ کا تبصرہ