مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینیؒ کی 36ویں برسی کی مناسب پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام "اقتدار امام خمینی کی نگاہ میں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میران بلوچ، جامعہ امام صادق کوئٹہ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ سید ابوالحسن میری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور مفکرین شریک ہوئے۔ مقررین نے اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی عالم اسلام کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے عالم اسلام کو متحد کرنے اور مسلمانوں کو دنیا میں طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بہت پہلے ہی امریکہ اور اسرائیل کی اصلیت دنیا کے لئے عیاں کر دی تھی۔
کوئٹہ، امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت پر خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں سماجی و سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام اور مفکرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر آیت اللہ خمینیؒ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
News ID 1933196
آپ کا تبصرہ