برسی امام خمینی
-
امام خمینی ؒ، ایک منفرد قائد
امام خمینی ؒ نے انقلاب اسلامی کے پہلے دس سال اپنی موجودگی میں انقلاب کو بڑھتے اور پھولتے پھلتے دیکھا۔ اس دوران انہوں نے انقلاب کا تسلسل قائم رکھنے‘ انقلاب جاری رکھنے اور اسے دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے کثیر تعداد میں اپنے معاونین و شاگردان کی ایک منظم ٹیم تشکیل دی۔
-
کوئٹہ، امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت پر خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں سماجی و سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام اور مفکرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر آیت اللہ خمینیؒ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
-
امام خمینیؒ نے ایرانی قوم کو عزت وسربلندی کا راستہ دکھایا، صدر پزشکیان
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے منگل کی رات حضرت امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے، ان کے مزار اقدس میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ امام رحمت اللہ علیہ نے اپنے عمل، طرز زندگی اور اپنی گفتار سے ہمیں عزت اور سربلندی کا راستہ دکھایا۔
-
قومی آزادی یا استقلال کا مطلب یہ ہے کہ ملک امریکہ کی سبز یا سرخ بتی کا انتظار نہ کرے، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قومی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ ملک امریکہ اور امریکہ جیسوں کی سبز یا سرخ بتی کا انتظار نہ کرے۔ قومی آزادی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک "ہم کر سکتے ہیں" کا اصول ہے۔
-
ایران میں یمن کے ثقافتی امور کے خصوصی نمائندے کی مہر نیوز سے گفتگو:
مسئلہ فلسطین یمن کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے، فلسطین کی حمایت ایمان کا حصہ ہے
یمن کی انصار اللہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ مسئلہ فلسطین یمن کے عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے اور جب تک فلسطین کو تمام غاصبوں کے چنگل سے آزاد نہیں کیا جاتا وہ اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر کی مہر نیوز سے گفتگو:
امام خمینیؒ کا برپا کردہ انقلاب آج بھی دنیا کے مظلوموں کے لیے امید کی ایک روشن کرن ہے
حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے مظلوموں کی ترجمانی کرتے ہوئے وقت کے فرعونوں اور یزیدی طاقتوں کو للکارا۔ انہوں نے دنیا بھر کے مظلوموں کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا امام حسینؑ کی سنت ہے۔
-
زرتشتیوں کی جانب سے برسی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد
بانی اسلامی جمہوریہ ایران کے یوم وفات کے موقع پر زرتشتی برادری کی جانب سے یادگار تقریب، بروز جمعہ زرتشتی انجمن کے ایراج ہال تہران میں زرتشتیوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔