مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف اسی معاہدے کو قابل قبول سمجھتے ہیں جو ایران کو یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہ دے۔
روبیو نے مزید کہا کہ ایران کو افزودگی کی اجازت دینا کسی بھی قابل اعتماد اور پائیدار معاہدے کے منافی ہے۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ایسا معاہدہ قبول نہیں ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ نے شام پر سے کچھ پابندیاں نرم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں کم کرنے سے ہمارے علاقائی اتحادیوں کو شام میں انسانی امداد پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ اگر یہ پابندیاں ختم نہ کی جائیں تو ہمسایہ ممالک شام کو درپیش بحران سے نکالنے میں مدد نہیں دے سکتے۔
آپ کا تبصرہ