مہرخبررساں ایجنسی نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر شویج نے مغربی ذرائع ابلاغ میں شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں تبدیلی پر مبنی شائع خبـروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بارے میں واشنگٹن کی تفسیروں کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے بارے میں بیدارہے اور اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ روس کے نائب وزير خارجہ نے جنیوا معاہدے پر عمل کو شام کے معاملے کا حل قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیبیا کا نقشہ شام میں امریکہ اور بعض عرب ممالک کو تکرار کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
مہر نیوز/ 14 دسمبر/ 2012ء: روس کی وزارت خارجہ نے مغربی ذرائع ابلاغ میں شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں تبدیلی پر مبنی شائع خبـروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئی ہے۔
News ID 1766010
آپ کا تبصرہ