5 مئی، 2025، 3:28 PM

پاکستان کے دورے کا مقصد علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان کے دورے کا مقصد علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے دورہ اسلام آباد کا اہم مقصد جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال سمیت ایران امریکہ مذاکرات اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے ایرانی صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں اسلامی جمہوریہ ایران کے دوست ملک ہیں، یقیناً پاکستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے، اور ہم ہندوستان کے دورے سے قبل پاکستان میں اپنے دوستوں کے موقف سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ پاکستانی دوستوں کے ساتھ ملاقات میں، ہم نے انہیں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لینا تھا اور آئندہ ملاقاتوں میں اس کی پیروی جاری رکھیں گے۔

News ID 1932426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha