مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مصر اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطینی عوام کو ان کے آبائی علاقوں سے جبری بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں نے دو ریاستی حل کو مسئلہ فلسطین کے پرامن اور پائیدار حل کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ علاقائی سالمیت اور جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کی بھرپور حمایت کریں۔
قاہرہ اور ریاض نے عرب-اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے شروع کی گئی کوششوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے مشترکہ علاقائی اقدامات ناگزیر ہیں۔
دونوں ممالک نے شام کی وحدت، خودمختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ اور بحران کے سیاسی حل کے لیے ایک جامع اور ہمہ گیر اقدام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
آپ کا تبصرہ