18 مارچ، 2025، 3:33 PM

صہیونیوں کو یمن اور فلسطین سے ممکنہ میزائل حملوں کا خوف، بلوں میں چھپنے لگے

صہیونیوں کو یمن اور فلسطین سے ممکنہ میزائل حملوں کا خوف، بلوں میں چھپنے لگے

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی فورسز کی جانب سے میزائل آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی رژیم کو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوبارہ آغاز کے بعد یمن اور غزہ سے میزائل حملے دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے جنوبی اضلاع میں پناہ گاہوں کے دروازے کھول دئے گئے ہیں۔

 روزنامہ یدیعوت حرونوت نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے تل ابیب کے جنوبی شہروں کے باشندوں کو غزہ میں تنازعات کے بڑھنے کے امکان کے پیش نظر پناہ گاہوں کے قریب رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

قابض رژیم کے ٹی وی چینل 12 نے بھی مقبوضہ علاقوں کے بڑے شہروں جیسے یاونی، رشون لیزیون، رمات گان، ہرزلیہ اور رہوت میں پناہ گاہیں کھولنے کی اطلاع دی ہے۔

News ID 1931192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha