5 مارچ، 2025، 8:19 PM

سابق اسرائیلی وزیر اعظم کی نیویارک آمد پر امریکی عوام کا احتجاج

سابق اسرائیلی وزیر اعظم کی نیویارک آمد پر امریکی عوام کا احتجاج

سابق صہیونی وزیراعظم نفتالی بینٹ کی نیویارک آمد پر امریکی عوام نے شدید احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی آمد پر احتجاج کرتے ہوئے کولمبیا یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے حامی درجنوں مظاہرین نے امریکی حکومت کی جانب سے نیویارک میں نفتالی بینیٹ کی میزبانی کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ وہ اسرائیل کے خلاف مظاہروں کی اجازت دینے والے کالج، اسکول یا یونیورسٹی کی وفاقی فنڈنگ معطل کر دیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے مظاہرہ کرنے والوں سے نرمی برتنے پر کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ 50 ملین ڈالر کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

News ID 1930884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha