24 فروری، 2025، 2:36 PM

فلسطین کے حوالے سے عرب پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس

فلسطین کے حوالے سے عرب پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس

عرب پارلیمنٹ کا فلسطین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس بدھ کو ہونے جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز عرب پارلیمنٹ کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

 یہ اجلاس "غزہ کی تعمیر نو ضروری اور اس کے باشندوں کی بے دخلی جرم ہے۔" کے عنوان سے ہوگا

عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس سے قبل فلسطین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

 اس کے علاوہ غزہ کے حوالے سے عرب ممالک کے سربراہان کا ایک اور غیر معمولی اجلاس قاہرہ میں ہونے والا ہے۔

News ID 1930663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha