21 فروری، 2025، 4:54 PM

ایران جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر میں مہارت حاصل کر رہا ہے، اسلمی

ایران جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر میں مہارت حاصل کر رہا ہے، اسلمی

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے کارون پاور پلانٹ کی تعمیر کو روکنے میں ناکام رہا، جب کہ ایران دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اپنی پرامن جوہری سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلمی نے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے ضلع درخوین میں واقع کارون پاور پلانٹ کے کا دورہ کیا۔

 انہوں نے اس موقع کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر میں مہارت حاصل کر رہا ہے۔

اسلمی نے مزید کہا کہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے ہم دشمنوں کی پابندیوں اور دباؤ کی پرواہ نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 300 میگاواٹ کا حامل کارون پاور پلانٹ ملک کی ترقی کا مظہر ہے۔

یہ پاور پلانٹ پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر (PWR) قسم کا ہے،جسے دریائے کارون کے قرب و جوار میں تقریباً 50 ہیکٹر اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔

News ID 1930544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha