13 فروری، 2025، 4:05 PM

ایران خطے کے جغرافیائی استحکام سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، نائب وزیر خارجہ

ایران  خطے کے جغرافیائی استحکام سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، نائب وزیر خارجہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے آرمینیا کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران خطے کی جغرافیائی سیاست کے استحکام کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے تہران میں آرمینیا کے سفیر گریگور ہاکوبیان سے ملاقات کی۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو خاص اہمیت حاصل ہے جس کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

مجید تخت روانچی نے آرمینیا کی ارضی سالمیت کے بارے میں ملک کے واضح موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب بھی خطے میں جغرافیائی سیاست کے استحکام کی حمایت کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ 

اس ملاقات میں ہاکوبیان نے اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا ایران کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس دوران آرمینیا اور ایران کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1930321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha