12 فروری، 2025، 11:44 AM

دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے خوفزدہ ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے خوفزدہ ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے دفاعی صنعت کے دانشوروں، ماہرین اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ 22 بہمن انقلاب اسلامی کا نمایاں ترین جشن بلکہ سب سے اہم مواقع میں شمار ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے اعلی حکام، دفاعی صنعت کے ماہرین، وزارت دفاع کے کارکنان اور دفاعی صنعت کے شہداء کے اہل خانہ پر مشتمل ایک وفد نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فرمایا کہ 22 بہمن انقلاب اسلامی کا نمایاں ترین جشن بلکہ سب سے اہم مواقع میں شمار ہوتا ہے۔ عوام نے حقیقت میں اس دن قیام کیا؛ سڑکوں پر نکلے؛ نعرے لگائے؛ اپنی رائے کا اظہار کیا اور میڈیا کے ذریعے اپنی آواز دنیا تک پہنچائی۔ یہ پورے ملک میں رونما ہونے والا ایک عوامی قیام اور ایک بڑی قومی تحریک تھی۔ دشمن کی تباہ کن سرد جنگ اور انقلاب اسلامی اور امام خمینی کے خلاف مسلسل پروپیگنڈے کے باوجود ایرانی عوام نے ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے دنیا کو واضح پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام مخصوصا نوجوانوں نے تہران سمیت ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کی۔ بعض شہروں میں موسم شدید سرد اور ابرآلود تھا اس کے باوجود قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی عوام نے حقیقت میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا اور دشمن کی مسلسل بے وقوفانہ دھمکیوں کے باوجود اپنی شناخت، طاقت، استقلال اور استقامت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

رہبر معظم انقلاب نے 22 بہمن کی مناسبت سے صدر پشکیان کے واضح اور راہگشا بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر کی تقریر عوامی جذبات کی ترجمان اور اس عظیم تحریک کی تکمیل تھی/ 22 بہمن کو ایرانی قوم کی تحریک ایک بروقت اقدام تھی۔

 انہوں نے کہا کہ 22 بہمن کو اس عظیم عوامی تحریک کی تکمیل صدر کے واضح اور راہگشا بیانات سے ہوئی، جنہوں نے عوام کے دلوں کی آواز کو عوام کی زبان میں بیان کیا اور جو کچھ کہنے کی ضرورت تھی وہ نہایت واضح انداز میں بغیر کسی لاگ لپیٹ کے کہہ دیا۔

 میں ہمیشہ اپنے مخاطبین، بالخصوص نوجوانوں سے کہ جن سے گہری وابستگی اور دلچسپی رکھتا ہوں، مکرر طور پر کہتا ہوں کہ کام کو بر وقت انجام پانا چاہیے، ایرانی قوم نے پیر کے دن بر وقت اقدام کیا، جس وقت ضرورت تھی عین اسی وقت انجام دیا اور درست موقع پر میدان میں حاضر ہوئی۔

 اس قوم پر خدا کی رحمت ہو اور امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ایک بہتر مستقبل اس باشعور اور شجاع قوم کے نصیب میں ہوگا۔

News ID 1930288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha